Wednesday , 13 December 2017
Latest News
پہلے روز کامیاب پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری، ٹرانسپورٹر حضرات کاشکریہ۔۔

پہلے روز کامیاب پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری، ٹرانسپورٹر حضرات کاشکریہ۔۔

بلوچ عوام نے ہڑتال کو بھر پور کامیاب بناکر قابض اور اسکے گماشتوں کی نیندیں حرام کردی ، بی این ایف
بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستانی الیکشن کو ناکام بنانے کیلئے بی این ایف کی جانب سے دی گئی 9تا11مئی سہ روزہ پہیہ جام ، شٹرڈاؤن ہڑتال کے پہلے روز کامیاب پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری، ٹرانسپورٹر حضرات کاشکریہ ادا کرتے ہوئے باشعور بلوچ عوام پر تفخر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی اسی جذبے کے تحت بلوچستان بھر کی تاجر برادری، ٹرانسپورٹ مالکان اور بلوچ عوام آئندہ دو روز کے ہڑتال کو اسی طرح کامیاب بنا کر پاکستانی قبضہ گیر یت کے خلاف نفرت کا اظہار کریں گے ترجمان نے کہاکہ بی این ایف کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بلوچ عوام کی جانب سے بلوچستان بھر میں قابض کی پوری مشینر ی کو جام کرنا قبضہ گیر اور اسکے مقامی گماشتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے آج کے ہڑتال میں بلوچ عوام نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کی جانب سے منعقد ہونے والے پارلیمانی ووٹ و الیکشن سے انہیں کوئی غرض نہیں بلکہ عوام کاروانِ آزادی کے ہمقدم اپنے منزل کی جانب محوِ سفر ہیں قابض ریاست اور اسکے حواری اپنی آنکھوں سے آزادی کے حق میں اس عوامی ریفرنڈم کا معائنہ کرکے بوریا بستر گول کرکے بلوچستان سرزمین پر سے کوچ کی تیاری مکمل کرلیں کیونکہ بلوچستان میں انکی ایک بھی نہیں چلنے والی ظلم ، جبر ، وحشت ، سفاکیت، بربریت، جارحیت اور دھونس دھمکیوں کے ہتھکنڈے اب بلوچ قوم کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتے قابض کے یہ تما م ہتھکنڈے اب زائد المیعاد ہوچکے ہیں اب بلوچ قوم نے فیصلہ کیاہے کہ بلوچ وطن پر قابض اور سکے دلالوں کے وجود کا خاتمہ کر کے ہی دم لینا ہے جذبہِ آزادی سے سرشار اور قومی شعور سے لیس بلوچ عوام کو چند ٹکوں اور مراعات کا جھانسہ دیکر پارلیمانی انتخابات کے ذریعے خود اس سے ہی اسکی غلامی پر مہر ثبت کروانااب ممکن نہیں قابض فورسز نے ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک کر بیشتر علاقوں میں عوام کو ڈرا دھمکا کر زبردستی ٹریفک اور کاروبار کھولنے کی کوشش کی مگر باہمت اور جرات مند بلوچ عوام نے پاکستانی فورسز کی تمام دھونس دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹریفک و کاروبار کھولنے سے واضح طور پر انکار کردیاتمام بلوچ سرکاری ملازمین کی جانب سے قبضہ گیر کے ووٹنگ کے عمل میں شرکت سے انکار کے بعد انکے وارنٹ گرفتاری کا اجراء اور جعلی مقدمات کا اندراج بھی قابض کی حواس باختگی اور شکست کا واضح ثبوت ہے ترجمان نے کہا کہ جس طرح ہڑتال کے پہلے روز تاجر برادری، ٹرانسپورٹ مالکان اور بلوچ عوام نے ہڑتال کو بھر پور کامیاب بناکر قابض اور اسکے گماشتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں اسی طرح 10اور 11مئی کو بھی ہڑتال کو کامیاب بنا کراور خصوصاً 11مئی کو پاکستانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے پاکستان اور پاکستانی چوکھٹ پر سجدہ ریز پارلیمانی باجگزاروں کے بلوچستان میں الیکشن کے انعقاد جیسے شیطانی عزائم کو خاک میں ملادیں۔

مرکزی نشرواشاعت بلوچ نیشنل فرنٹ

Print Friendly, PDF & Email
Too many requestsBolantimes.com