Wednesday , 13 December 2017
Latest News
نیویارک ٹائمز کے رپورٹر کو پاکستان چھوڑ دینے کا حکم

نیویارک ٹائمز کے رپورٹر کو پاکستان چھوڑ دینے کا حکم

ناپسندیدہ سرگرمیوں کی وجہ سے ویزا منسوخ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اُن کے اسلام آباد میں موجود بیورو چیف کو عام انتخابات کے دوران ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔

اخبار کے مطابق نیویارک ٹائمز کے بیورو چیف ڈیکلن والش کو ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا ویزا کچھ ناپسندیدہ سرگرمیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیورو چیف کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمارے بیورو چیف کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

نیویارک ٹائمز کے خصوصی ایڈیٹر جل ابرامسن کی جانب سے پاکستانی وزارت داخلہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گیارہ مئی کو عام انتخابات ہورہے ہیں لہٰذا ہمیں اس کی خصوصی رپورٹنگ کی اجازت دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
not foundBolantimes.com