Saturday , 21 October 2017
Latest News
حکومت بلوچستان کانتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلئے یورپین یونین کے مبصرین کے بلوچستان نہ آنے کے اعلان پر تشویش

حکومت بلوچستان کانتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلئے یورپین یونین کے مبصرین کے بلوچستان نہ آنے کے اعلان پر تشویش

کوئٹہ حکومت بلوچستان کی جانب سے انتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلئے یورپین یونین کے مبصرین کے بلوچستان نہ آنے کے اعلان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے یورپین یونین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انتخابی عمل کے جائزہ کیلئے بلوچستان آنے والی یورپین مبصرین سمیت دیگر غیر ملکی مبصرین ٹیموں کو مکمل سیکورٹی اور تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور اگر ،مبصرین چاہیں گے تو صوبائی سیکریٹری داخلہ ان کے ہمراہ رہیں گے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسہ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے وزیراعظم کی توجہ یورپین یونین کے مبصرین کے اس اعلان کی جانب مبذول کراتے ہوئے درخواست کی کہ وفاقی حکومت یورپین یونین سے رابطہ کر کے ان کے مبصرین کو انتخابات کے دوران بلوچستان کا دورہ کرنے پر زور دے انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت بین الاقوامی مبصرین کو بھرپور سیکورٹی اور ہر ممکن سہولتیں فراہم کریگی اور صوبائی حکومت کے سینئر آفسر مبصرین کے ہمراہ رہیں گے۔

Print Friendly
Too many requestsBolantimes.com