Wednesday , 13 December 2017
Latest News
“ایسا تو ٹرمپ بھی نھیں کرتا “

“ایسا تو ٹرمپ بھی نھیں کرتا “

بولان ٹائیمز : سوشل میڈیا میں اس ھفتے ایک تصویر کا بھت چرچا ھے جس میں بلوچستان جیسے صوبے جہاں پر لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نھیں وھیں پر وھاں کے وزیر اعلی نواب ثناء الللہ ذھری کے ایک تصویر پر بھت چرچا ھورھا ھے جس میں نواب زادہ ثناہ الللہ کھانے کے ٹیبل پر کھانا کھا رھے ھیں اور زھری کو شاھی طرز کی طرح طعام پیش کیا جا رھا ھے-

بلوچستان سے ایک معروف صحافی شھزاد بلوچ نے اپنے فیس بک پر وزیر اعلی کی تصویر اپلوڈ کر کے یہ میسیج لکھا کہ ” ایسا تو ٹرمپ بھی نھیں کرتا ” جب کہ شھزاد بلوچ کی ھی پوسٹ کے جواب میں ایک اور مشھور لکھاری  عابد میر نے جواب میں لکھا کہ ” اس کو نواب ڈونلڈ ٹرمپ بنادو پھر دیکھو “

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اپوزیشن پارٹی کے بشمول ، بی ایس او آزاد اور  اور دنیا بھر سے سول سوسائٹی کے لوگوں نے وزیر اعلی بلوچستان کے اس تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا ھے ان کا کھنا ھے کہ بلوچستان کے لوگ بھوکے مر رھے ھیں ، وھاں پر لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نھیں جبکہ دوسری طرف یہ شان اور شاھی طریقے کے دسترخوان غریب بلوچوں کے زخموں پر نمک چھیڑنے جیسی ھے

 

اسی تصویر کے حولاے سے انڈیا سے تعلق رکھنے والے سیول سوسائٹی کے لوگوں نے اپنے ملک کے پدام منتری ( وزیر اعظم ) کی وہ تصویر کا موازنا کر کے لکھا کہ ” دنیا دیکھ لے کہ سب سے بڑی جمھوری ملک کا وزیر اعظم کیسے ایک ھوٹل میں بیٹھ کر سنگاپور کے دورے پر اپنے ھم منصب کے ساتھ سادہ طریقے سے کھانا کھا رھے ھیں جبکہ ایک غریب صوبے کا وزیر اعلی شاھی طریقے سے کھانا کھا رھے ھیں”

Print Friendly, PDF & Email
not foundBolantimes.com