Friday , 19 January 2018
Latest News
اپریل 29 دنیا بھر میں آج رقص کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اپریل 29 دنیا بھر میں آج رقص کا عالمی دن منایا جارہا ہے

ممبئ (بولان ۔نیوز) : دنیا بھر میں آج رقص کا عالمی دن منایا جائیگا۔ ہر سال 29 اپریل کو یہ دن عالمی ڈانس کائونسل کے تحت منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کو بچانا ہے۔

Raqs-2

آج کے دن مختلف تقریبات کا انعقاد کر کے کوشش کی جاتی ہے کہ عام لوگوں میں روایتی رقص سے آگاہی کو فروغ دیا جائے۔ رقص صدیوں سے انسانی ثقافتوں کا اہم عنصر رہا ہے، پرفارمنگ آرٹ میں رقص کا اپنا منفرد مقام ہے اور دنیا کی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کیلئے رقص کیا جاتا ہے۔ رقص کو اعضاء کی شاعری بھی کہا جاتا ہے۔ اب رقص میں کتھک ہو یا اوڈیسی، بھارتناتیم ہو یا سالسا، ہر ملک میں رقص کے طریقے جُدا جُدا اور اس کی ثقافت سے مطابقت رکھتے ہیں تاہم رقص ہر روپ میں انسانی جذبات و احساسات کا اظہار کرتا ہے۔

Raqs 1

عالمی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے رقص سماجی، نفسیاتی اور جسمانی، غرض ہر طرح سے ہماری زندگیوں کیلئے فائدے مند ہے، رقص کرنے سے نہ صرف انسان جلد بوڑھا نہیں ہوپاتا بلکہ مختلف قسم کی بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ رقص کی ابتداء کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اجتماعی انسانی محنت کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا ۔ جب سماج اونچے نیچے طبقات میں بٹا اور دولت و فرصت سے مالا مال ایک بے کار طبقہ پیدا ہوگیا تو اسے اپنی فراغت کے لمحات گزارنے کیلئے ادب، آرٹ، موسیقی، مصوّری، سنگ تراشی اور رقص جیسی تفریحات کی ضرورت پڑی۔ چنانچہ اْس دور میں رقص و موسیقی اپنے مْشّقتی پس منظر سے آزاد ہو کر خود رو فنون کی صورتیں اختیار کر گئیں۔

Rasqs 4

کلاسیکی اور کتھک رقص پرفارمنگ آرٹس کی ایسی اصناف ہیں جو کاروباری طور پر ابھی بہت پیچھے ہیں۔ کارپوریٹ سیکٹر رقص کی ترقی کیلئے آگے آتا ہے نہ ہی میڈیا کو اس میں کوئی کشش محسوس ہوتی ہے۔ پاکستان میں غلام حسین کتھک، فصیح الرحمن، پپو سمراٹ، خانو سمراٹ، وہاب شاہ اور عدنان جہانگیر کلاسیکل رقص اور کوریو گرافی کے حوالے سے اپنا اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
Too many requestsBolantimes.com