Wednesday , 13 December 2017
Latest News
آپ سے تو یہ توقع نہ تھی۔۔چین کے صدر کا وہ اعلان جس نے کروڑوں پاکستانیوں کو حیرت زدہ کر دیا

آپ سے تو یہ توقع نہ تھی۔۔چین کے صدر کا وہ اعلان جس نے کروڑوں پاکستانیوں کو حیرت زدہ کر دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک):    یوں تو چین کا پاکستان کا انتہائی مخلص اور دیرینہ دوست سمجھا جاتا ہے جو ہر مشکل میں پاکستان کو سب سے پہلے سہارا دیتا ہے مگر چین کا اسلام کاور مسلمانوں کے بارے میں نظریہ کیا ہے اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو آج آگاہی ہوئی ہے چین کے جنوب مغربی حصے میں بسنے والے مسلمانوں پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کرنے کے بعد بالآخر چینی صدر نے صاف الفاظ میں یہ بھی کہہ دیاہے کہ چین میں بسنے والے لوگ بالخصوص مسلمان مذہب سے کنارہ کشی اختیار کر لیں، یہ اعلان سخت وارننگ کی صورت میں دیا گیا ہے ۔صدر شی جن پنگ نے دوسری نیشنل ورک کانفرنس برائے مذہب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لوگ بیرونی مذہبی اثرات اور خصوصاً اسلامی شدت پسندوں کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھیں اور اس کے خلاف شدید مذحمت کریں، اور خصوصاً صوبہ سنکیانگ میں رہنے والے مسلمان مذہب کی پیروی کو ترک کر کے چینی ریاست کی ”مارکسی لادینیت“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔چین کے صوبہ سنکیانگ کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے اور یہاں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف چینی حکومت کی طرف سے اس سے پہلے بھی کئی شدید اقدامات کیے جاچکے ہیں۔ سنکیانگ میں مذہبی لبا س پہننے ، داڑھی رکھنے ، روزہ رکھنے ، نمازوں کی ادائیگی اور حلال خوراک پر پابندیوں جیسے احکامات بھی سامنے آچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
Too many requestsBolantimes.com